ذوالفقارمرزا کی جان کو خطرہ ہے: وکیل

اسٹاف رپورٹر

کراچی: سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکیل اشرف سموں نے ضمانت میں توسیع کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی جمع کروادی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہرصحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل اشرف سموں کا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا خود عدالت آکر اپنا دفاع کرنا چاہتے ہیں تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے انکی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار مرزا کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے بھی اپنے شوہر کی جان کو خطرات لاحق ہونے کا ذکر کیا تھا، انہوں نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی قیادت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ سماء

internet

threats

georgia

Tabool ads will show in this div