قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پر فیصلہ مزید 2 دن کیلئے مؤخر

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پر فیصلہ جمعہ کو سنائے گی، عدالت نے وکیل صفائی کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے شفقت حسین کی پھانسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے عمر کے تعین کیلئے کمیٹی بناکر غیر قانونی کام کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمر کا تعین جوڈیشل کمیٹی ہی کرسکتی ہے، وفاق نے انکوائری کمیٹی قائم کرکے خود پنڈورا باکس کھولا۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، ہائیکورٹ فیصلے پر نظرثانی نہیں کرسکتی، درخواست گزار کے وکیل ڈاکٹر طارق حسن نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کا نہیں کہہ رہے، صرف عمر کے تعین کی استدعا کی ہے، عمر کے تعین کے بعد رحم کی اپیل میں جاسکتے ہیں۔

عدالت نے وکیل صفائی کو جمعہ تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی، پھانسی سے متعلق فیصلہ بھی اسی روز سنایا جائے گا۔ سماء

premier

فیصلہ

child marriage

olympic

restrictions

Tabool ads will show in this div