لاہور گھمٹی بازار ميں تين منزلہ بوسيدہ مکان گرنے سے دو افراد جاں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور: لاہورکے گھمٹی بازار ميں تين منزلہ بوسيدہ مکان گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ امدادی کارکنوں نے چار افراد کو زخمی حالت ميں نکال ليا ہے۔

گھمٹی بازار ميں واقع تين منزلہ بوسيدہ مکان کی بالائی منزل پر واش روم کی تعمير کا کام جاری تھا کہ بارشوں کی وجہ سے کمزور چھتيں گر گئیں جس سے مکان ميں موجود چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔

دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ علاقہ مکینوں اور امدادی ٹيموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے  چار افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر ديا ہے۔۔ سماء

لاہور

MQM

سے

2014

terror

مکان

Tabool ads will show in this div