پی ٹی آئی کا الطاف حسین کیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا اعلان
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے الطاف حسين کیخلاف قومی اسمبلی ميں قرارداد لانے کا اعلان کردیا، شاہ محمود قریشی نے برطانوی حکومت سے بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کے خطاب سے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، را پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ الطاف حسین کے بیان کیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کریں گے، برطانوی حکومت بھی متحدہ قائد کیخلاف کارروائی کرے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں گواہوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، کمیشن میں ڈاکومنٹس پیش کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ سماء