ذوالفقار مرزا اور پی پی قیادت میں قانونی جنگ تیز

اسٹاف رپورٹ

بدین : ذوالفقار مرزا اور پیپلزپارٹی کی قیادت میں قانونی جنگ تیز ہوگئی، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے بھی سندھ ہائی کورٹ کا رخ کرلیا۔

فریال تالپور کی جانب سے درخواست اٹارنی ضیاء الحسن کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ انہیں بھی ذوالفقار مرزا کے سیکیورٹی کیس میں فریق بنایا جائے۔

فریال تالپور نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اور اُن کا شوہر رکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ ان کا بھائی سابق صدر ہے، اس کے مقابلے میں ذوالفقار مرزا کے پاس کوئی عہدہ نہیں۔

واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا نے آصف زرداری سمیت پی پی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سنگین الزامات بھی لگائے، ساتھی کی گرفتاری کیخلاف بدین تھانے گئے اور ڈی ایس پی سے بدتمیزی اور ٹیبل کا شیشہ بھی توڑ دیا تھا، جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ سماء

Sydney

father

Tabool ads will show in this div