ایان علی سے تعلق ثابت ہوگیا تو سیاست چھوڑ دونگا، رحمان ملک کا دعویٰ

ویب ایڈیٹر

پشاور : پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے ایان علی سے تعلق کا الزام مسترد کردیا، کہتے ہیں سپر ماڈل سے ان کے خاندان کا تعلق نکلا تو سیاست چھوڑ دیں گے۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران پی پی پی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہدایت پر کارکنوں کے شکوے دور کرنے آیا ہوں، ورکر ویلفیئر بورڈ ملازمین کو فارغ کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔

ڈالر گرل ایان علی سے تعلق کا الزام مسترد کرتے ہوئے وہ بولے کہ اگر سپر ماڈل کا اُن کے خاندان سے تعلق نکلا تو وہ پیپلزپارٹی اور سیاست چھوڑ دیں گے۔

ذوالفقار مرزا سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ سندھ اب پیپلزپارٹی کا حصہ نہیں، ذوالفقار مرزا نے نے تھانے ميں شيشہ نہيں قانون توڑا ہے۔ سماء

Red Zone

jirga

چھوڑ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div