سیاسی منظرنامےمیں وزیرداخلہ کی اہم پریس کانفرنس متوقع

Jul 24, 2017

Ch NIsar Pc Isb 23-05

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارکی پنجاب ہاؤس میں آج پریس کانفرنس متوقع ہے۔

سماء کےمطابق ترجمان وزارت داخلہ نےبتایا کہ چوہدری نثارعلی خان نے اتوار کی شام5بجےپریس کانفرنس طبعیت میں خرابی کے باعث ملتوی کی۔ چوہدری نثارکمرکے شدید درد میں مبتلا ہیں اور انھیں ڈاکٹروں نے آرام کامشورہ دیاتھا۔

اس بات کی اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار پیرکی شام پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ موجودہ ملکی صورتحال اور اپنے متعلق پھیلائی گئی افواہوں پر کھل کربات کریں گے۔

چوہدری نثار گذشتہ کئی روزسے منظرعام سے غائب ہیں۔ انھوں نے جمعہ کو اہم حکومتی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

خیال ظاہر کیاجارہاہےکہ چوہدری نثار حکومت کی پانامہ کیس سے متعلق موجودہ پالیسیوں سے خوش نہیں تھے۔جمعہ کوحکومتی اجلاس میں وزیراعظم نےچوہدری نثارکومردبحران قراردےدیا۔چوہدری نثارکومنانےکاٹاسک وزیراعلیٰ پنجاب کودےدیاگیا۔

اس سے قبل شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ چوہدری نثار ٹرین مس کرچکےہیں۔ ان کو چاہئے کہ نوازشریف کے سیاسی فیصلے کودیکھیں۔انھوں نےتجویزدی کہ چوہدری نثارجو بھی فیصلہ کریں،اپنی سیاست اورفہم کے مطابق کریں۔

جاوید ہاشمی نے دعوی کیاکہ چوہدری نثارمسلم لیگ ن نہیں چھوڑیںگے۔ سماء

chauhdary nisar