ذوالفقار مرزا کیخلاف ایف آئی آر بچے دے رہی ہے،فہمیدہ مرزا

ویب ایڈیٹر :


بدین   :   ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں اس نہج پر نہ لے جایا جائے جہاں ان کے شوہر پہنچ گئے ہیں، میرے شوہر ذوالفقار مرزا کے خلاف درج ایف آئی آر بچے دے رہی ہے۔

بدین میں نیوز کاننفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ چیف منٹسر تمام کارروائی کا نوٹس لیں، ذوالفقار مرزا کیخلاف ایف آئی آرز بچے دے رہی ہیں، جو اب تک دو سے چار ہوچکی ہیں، چیف جسٹس ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ بار بار توہین عدالت کی جارہی ہے، جس چیز کا مجھے خوف تھا آج اس کا ثبوت مل گیا۔


انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایف آئی ایرز کو واپس لیا جائے، مجھے اس نہج تک مت لائیں جہاں تک ڈاکٹر صاحب کو پہنچایا گیا ہے، وارننگ دی تھی کہ میرے ورکروں پر ظلم ڈھانا بند کریں، میں عدالتوں میں جانے کی ہمت رکھتی ہوں، تمام ایف آئی آرز جھوٹی ہیں، ہر ایف آئی آر میں نامعلوم لکھا ہے، تا کہ بعد میں مرضی سے نام ڈالے جاسکیں۔

انہوں نے سندھ حکومت سے کہا کہ مجھے بتایا جائے کس طرح ایف آئی آر پرایف آئی آر بچے دے رہی ہیں، فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میرا خاندان میرا گھر ہے، میں اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی، چاہتی ہوں وزیر اعلیٰ ہوش کریں،اپنے مشیروں کو سمجھائیں کہ غلطی پر غلطی نہ کریں،عوام زور زبردستی سے چپ نہیں ہوگی ، میڈیا ہمارے ساتھ ہے تو ہمیں تحفظ کا احساس ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی ضمانت کے باوجود ہر پوسٹ پر پولیس موبائل موجود تھی،کھلم کھلا عدالتی احکامات کی توہین ہورہی ہے،ذوالفقار مرزا پر اب تک7 مقدمات درج ہوچکے ہیں،مجھے نہیں پتا ابتک کتنی زیادہ ایف آئی آرز ہوچکی ہونگی۔ سماء

Qadri

President

Cup

کیخلاف

Tabool ads will show in this div