کرم ایجنسی،فٹبال میچ کے دوران دہشت گردوں کاخودکش حملہ
ویب ایڈیٹر :
پارہ چنار : کرم ایجنسی کے علاقے علی زئی میں اسکول کی جانب سے منعقدہ فٹ بال میچ کے دوران گراؤند کے باہر خود کش حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ تین زخمی ہوگئے ، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔
پولیٹیکل حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب واقع کرم ایجنسی کے علاقے لوئرکرم میں قائم ہائی اسکول علی زئی کے گراؤنڈ میں فٹ بال میچ جاری تھا، جہاں کھلاڑیوں کے علاوہ بچوں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد میچ دیکھنے کیلئے موجود تھے، اس دوران گراؤنڈ میں دہشت گرد داخل ہوئے جنہوں نے فائرنگ کی اور اس دوران دو دھماکے بھی ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
لیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دہشت گردوں نے فٹ بال میچ کے دوران حملہ کیا، فائرنگ اور حملے کے بعد گراؤنڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔ حملے کے بعد علاقے کے مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حملے میں ایک شخس جاں بحق، جب کہ تین افراد زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے، دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دوسرے خود کش حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سماء