وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائردرخواست،لارجر بینج تشکیل دیدیا گیا
اسٹاف رپورٹ
لاہور : لاہور ہائي کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر چوبيس سال پر بعد لارجر بینچ تشکيل دے ديا۔
وزيراعظم نواز شريف کو بيرون ملک اثاثے رکھنے پر نااہل قرار دينے کي درخواست بیرسٹراقبال جعفر ی نے دائر کی تھی جس ميں الزام عائد کيا گيا کہ مياں نواز شريف نے بیرون ملک غیرقانونی اثاثے بنائے۔ اس درخواست پر دو رکني بن نے لارجر بينچ بنانے کي سفارش کي تھي جس پر چيف جسٹس منظور ملک نے پانچ رکني بينچ تشکيل دے ديا۔
پانچ رکني بينچ کي سربراہي جسٹس فرخ عرفان کريں گے۔ جبکہ بينچ کے ديگر ججز ميں جسٹس محمد قاسم خان ،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہيں۔ سماء
کی
eid
salman ahmed
تبولا
Tabool ads will show in this div