شہباز شریف کرپشن میں بڑے میاں صاحب سے کم نہیں، پرویز الٰہی
لاہور : چوہدری پرويز الٰہی کا کہنا ہے کہ شہباز شريف کو نيا وزيراعظم بنانے کی باتيں کی جارہی ہيں مگر کرپشن ميں وہ بڑے مياں صاحب سے کم نہيں، پنجاب حکومت کے منصوبوں پر جے آئی ٹی بنی، تو شہباز شريف کا نام کرپشن کی گنيز بک ميں آئے گا۔
پنجاب حکومت کے شفافيت کے دعوے جھوٹے ہيں، ايک جے آئی ٹی ميگا پراجيکٹس پر بھی بننی چاہئے، مسلم ليگ ق کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرويز الٰہی نے شہباز شريف پر الزامات کی بھرمار کردی۔
لاہور ميں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے پرويز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا جو بھی منصوبہ اٹھاؤ اس ميں کرپشن کے انبار ہيں، ميٹرو بس سروس کے نام پر اربوں روپے کا ٹيکہ لگايا جارہا ہے۔
پرويز الٰہی نے شہباز شريف کو اپنے 10 سالہ دور حکومت کا ان کے 5 سالہ دور سے موازنہ کرنے کا چيلنج بھی دیا۔ سماء