این اے125فیصلہ،مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : حکومت نے این اے ایک سو پچیس پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد میں نون لیگ کے اہم رہنماؤں کی بیٹھک کے بعد وفاقی وزرا نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنےکا اعلان کیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی ثابت نہیں ہوئی، این اے 125 پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے، احسن اقبال بولے کہ الیکشن ٹریبونل نے جس بنیاد پر فیصلہ کیا اسے چیلنج کرنا ضروری تھا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں بیٹھک لگی، قانونی ماہرین اور ساتھیوں نے تجاویز دیں، سعدرفیق دوبارہ الیکشن لڑنے کو بے چین ہیں، لیکن عدالت جانے پر اتفاق ہوا۔ وفاقی وزرا نے ٹریبونل کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے شادیانوں پر بھی تنقید کی۔ سماء

کا

فٹبال

tragic

moscow

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div