Technology
چین میں دنیا کی تیزرفتارترین اسکائی ٹرین چل پڑی
کراچي ميں سرکلر ٹرين منصوبے کا خواب پورا نہ ہوسکا،اب تک پلوں اور انڈرپاسز سے ہي کام چلايا جا رہا ہے،دوسری طرف پڑوسي ملک چين ميں دنیا کی تیز ترین اسکائی ٹرین چل پڑی۔
آرادم دہ سفر کے ساتھ دلکش نظارے دکھانے والی اب تک کی تیز رفتار ٹرین ’’اسکائي ٹرين ‘‘کا ايک اور کامياب تجربہ کر لیا گیا۔
مشرقي شہر شين ڈونگ ميں شروع ہونے والي اسکائي ٹرين سترکلوميٹر في گھنٹہ کي رفتار سےدوڑتي ہے جبکہ اس ميں 510 افراد کے بيٹھنے کي گنجائش ہے۔
ماہرين کا کہنا ہے کہ جديد اسکائی ٹرين انڈرگراؤنڈ سروس کي نسبت تين گنا بہترين سفر فراہم کرتي ہے۔ سماء