دریائےچناب بپھرگیا،سیلاب سے بڑاعلاقہ متاثر
لاہور: دریائے چناب میں تغیانی کےباعث جھنگ کےنواحی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔
سماءکےمطابق جھنگ سے گزرنےوالے دریائے چناب میں تغیانی کی وجہ سے سیلابی پانی نے بڑے علاقےکومتاثر کیاہے۔ سیلابی پانی نے چارے کی فصل سمیت دیگر کھیتوں کو بھی نقصان پہنچایاہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف پروگرام کے تحت دعوی تو کافی کئے گئے مگر اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ سیلاب کے باعث علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہیں۔ سماء