پاک فوج کی بڑی کامیابی،اہم آپریشن کاپہلا مرحلہ مکمل
راول پنڈی: آئی ایس پی آر نے بتایاہےکہ آپریشن خیبر4کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرکے اہم آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہونےکے حوالے سے آگاہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نےبتایاکہ راجگال ویلی سےدہشتگردوں کاخاتمہ کیاجارہاہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ ان شاءاللہ،پاکستان کےہرکونےمیں امن قائم ہوگا۔
Phase-1 Kyb4 completed.After Brekh Top, valley being cleared.Every inch of Pakistan will be peaceful IA, no one can beat resilient Pakistan. pic.twitter.com/rjEK0ZasmF
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 22, 2017
ڈی جی آئی ایس پی آر نےبھرپورانداز میں کہاکہ کوئی پاکستان کےعزم کوشکست نہیں دےسکتا۔افغان بارڈر کے قریب فورسز کی کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ بارہ ہزار فٹ اونچی چوٹی برخ محمد کنڈاؤ پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا ۔ فوجی جوانوں نے علاقے میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چوٹی کو پلان کے مطابق طے شدہ وقت سے پہلے ہی کلیئر کرایا گیا۔ سماء