دارالحکومت سے ہیروئین اسمگل کرتےہوئے پکڑی گئی

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ سعودی عرب جانے والے مسافر سے نو سو نوے گرام آئس ہیروئن برآمد ہو گئی ۔
اے این ایف حکام کے مطابق ضلع مردان کارہائشی ذاکراللہ کویت کے راستے ریاض جا رہا تھا ۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نو سو نوے گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ۔
ملزم نے ہیروئن مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا رکھا تھی ۔ ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے میں ہے ۔ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا گیا۔ سماء