ایس ایس پی بدین کا مرزا ہاؤس میں دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف

اسٹاف رپورٹ

بدین : ایس ایس پی بدین نے انکشاف کیا ہے کہ مرزا فارم ہاؤس میں دہشت گرد چھپے بیٹھے ہیں، ان کیخلاف کارروائی ضرور کی جائے گی، انہوں نے مرزا ہاؤس کے باہر پولیس تعیناتی کی وجہ بھی بتادی۔

سماء سے خصوصی گفتگو میں ایس ایس پی بدین نے کہا کہ ذوالفقار مرزا تھانوں میں جاکر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، انہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو گالیاں دیں۔

ایس ایس پی بدین نے واضح کیا کہ بدین کے کشیدہ حالات کی وجہ سے مرزا ہاؤس کے باہر پولیس تعینات کی، جس کا مقصد ذوالفقار مرزا کو تحفظ دینا تھا۔

فہمیدہ مرزا کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی بدین نے بتایا کہ معاملہ خراب تھا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی حل کروانے بیچ میں آئیں۔ سماء

Ayan Ali

Qadri

ایس

پی

killings

crisis

signed

Tabool ads will show in this div