پی ٹی آئی رہنماکےگھرپرحملہ،ٹیکس،دیگر دستاویزات ضائع
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، حملے کے دوران حملہ آوروں نے ٹیکس اور پراپرٹی دستاویزات ضائع کردیں۔ سماء کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں رات گئے نامعلوم افراد گھس آئے اور اہل خانہ کو ہراساں کیا، شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ نامعلوم افراد ٹیکس کے کاغذات بھی ضائع کردیئے۔ سماء