جارج گیلووے کے الطاف حسین کیخلاف بیان پر متحدہ کا کراچی میں احتجاج

اسٹاف رپورٹ

کراچی : جارج گیلووے کے الطاف حسین سے متعلق بیان کیخلاف ایم کیو ایم نے کراچی میں احتجاج کیا، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت جارج گیلووے کے بیان کا نوٹس لے۔

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار، خالد مقبول اور حیدر عباس رضوی نے خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ جارج گیلووے کا بیان ایم کیو ایم مخالف جماعتوں کے لیڈران کے بیان کی کاپی ہے، جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ جارج گیلوے انتخابی مہم کی آڑ میں پاکستان کیخلاف سازش کررہا ہے، برطانوی حکومت نوٹس لے۔ سماء

burger

updates

بیان

galaxy

Tabool ads will show in this div