مون سون کا تیسرا سسٹم آج داخل ہوگا،تیز بارشوں کی پیشنگوئی
اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ سمیت مختلف علاقوں میں مون سون کا تیسرا اسپیل آج داخل ہوگا، جس کے بعد موسلا دھار بارشیں شروع ہوگئیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے پھر بارشوں نے اپنا رنگ جمایا، سیالکوٹ، بنوں ،کشمیر، گلگت بلتستان میں بادل جم کر برس پڑے،
ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے پھ ربارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا میں بادل برسنے کی نوید سنائی گئی ہے، جب کہ فاٹا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، سبی، ژوب، نصیرآباد میں بھی بادل برسیں گے، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد میں بادل بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے کوئٹہ میں درجہ حرارت19، قلات 19، خضدار26 اور لسبیلہ میں درجہ حرارت27 ، نوکنڈی28 ،گوادر 26اور تربت 27 ،بارکھان23، دالبندین20 ، ژوب اور پنجگور میں 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سماء