ظفر حجازی کے طبی معائنے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

Jul 22, 2017

ZAFAR HIJAZI PIMS SOT EX  21-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/ZAFAR-HIJAZI-PIMS-SOT-EX-21-07.mp4"][/video]

اسلام آباد : ریکارڈ ٹیمپرنگ کے چیمپئن ظفر حجازی طبی معائنے  کیلئے بنے والے سرٹیفیکٹس میں بھی ریکارڈ رد و بدل  کرنے کے ماہر نکلے، پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر ظفر حجازی نے جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوائے۔ ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان  ظفر حجازی کے پمز اسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ ZAFAR HIJAZI PHADDA DAY NAT 21-07 سماء کے مطابق ظفر حجازی کا پہلا طبی معائنہ کرنے والے سینیر ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ظفر حجازی کو کوئی بیماری نہیں، وہ صرف بہانہ بنا رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ کیلئے دباﺅڈالا جا رہا تھا جب انکار کیا تو ڈاکٹرز کا پینل تبدیل کر دیا گیا۔ Zafar Hijazi Hearing Isb 17-07 پمز کے سینیر ڈاکٹر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی اعلیٰ شخصیات کی طرف سے ایف آئی اے اور پمبز اسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے، کہ جو بیماری ظفر حجازی بتا رہے ہیں اسی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنایا جائے۔ Zafar Ijazi Arrest Sirf Samaa Isb NEW 21-07 ظفر حجازی پہلے گردوں، بعد میں بلڈ پریشر اور پھر سینے میں درد کی شکایت کرتے رہے۔ ان کی میڈیکل رپورٹ بنانے کیلئے ظفر حجازی ، ایف آئی اے اور پمز حکام نے بند کمرے میں معاملات طے کیے۔ سماء

PanamaCase

Zafar hijazi

Tabool ads will show in this div