بائیس مئی کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست کو مسترد کرکے 22 مئی کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی ملک طاہر نے پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل بیماری اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر حاضر نہیں ہو سکتے، استثنی منظور کی جائے۔

پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کو ایسا کوئی عارضہ لاحق نہیں جس کی وجہ سے استثنی دیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے پرویز مشرف کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی اور سابق صدر کو22 مئی کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ سماء

live

Bipasha Basu

Tabool ads will show in this div