سندھ ہائی کورٹ نے مرزا کی گرفتاری سے روک دیا
اسٹاف رپورٹ
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو کل تک ڈاکٹرذوالقفار مرزا کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ کل تک ذوالقفارمرزا کےخلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہ کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرذوالقفارمرزا کےخلاف مقدمات سےمتعلق درخواست کی سماعت جسٹس سجادعلی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس سجادعلی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ ڈاکٹرذوالفقارمرزا آزادانہ نقل وحرکت کررہےہیں۔۔ اگرپولیس گرفتارکرناچاہتی تو کرچکی ہوتی۔ ذوالفقارمرزا کے وکیل اشرف سمو نے عدالت سےاستدعا کی کہ سیکیورٹی فراہم کی جائےتاکہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔
جسٹس سجادعلی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ذوالقفارمرزا پولیس کو قریب نہیں آنے دیتے، کون سیکیورٹی دیگا؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نےکہا ہزاروں مسلح افراد رکھ کے کیسی حفاظت کی جارہی ہے۔ جسٹس سعید الدین ناصر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ذوالفقارمرزا ٹی وی پربیانات نہ دینےکا یقین دلائیں تو پولیس کو گرفتاری سےروکنے کا حکم دیتے ہیں۔
عدالت نےحکومت کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ کل تک ڈاکٹرذوالقفار مرزا کی گرفتاری روک دی جائے اور انکے خلاف کل تک مزید کوئی مقدمہ درج نہ کیا جائے۔ سماء