کراچی، شہید اہل کاروں کی نماز جنازہ ہیڈکواٹرز میں ادا

172.16.22.9_07_20170722092755809

کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ آج گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ آج صبح گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ صبح 9 بجے ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ شہید اہلکار قمر الدین کی میت اندرون سندھ آبائی گاؤں بھیجی جائیگی جہاں اس کی تدفین ہوگی۔

واضح ریے کہ گزشتہ روز جمعہ کو دہشت گردوں کی فائرنگ سے کورنگی دارالعکوم روڈ پہ عوامی کالونی تھانے کے تین اہلکاروں قمر الدین، افضل اور بابر کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور چھ  تھے جو تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہوں نے جدید اسلحہ سے تین جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔

l_350815_054951_updates سیکیورٹی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 46 خول برآمد کیے گئے ہیں، حملے میں نئے گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ سماء

KARACHI OPERATION

KARACHI KILLING

police mobile

funeral prayers

Karachi attack

Terrorist Attack on Police

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div