امریکا نے افغانستان کیلئے نیا سفیر تعینات کردیا

john-bass-US-envoy واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جان باس کو افغانستان میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جان باس کو افغانستان کے لیے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں امریکی سفیر کی نامزدگی کیلئے جان باس کے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تجربے کو مدِ نظر رکھا گیا۔

president-donald-trump-participates-freedom-rally-celebrate_fb596ce2-6ba2-11e7-90b5-ba41537c464e ذرائع کے مطابق جان باس نے گزشتہ ایک دہائی میں امریکی اتحادیوں اور ان کی فوجیوں کے لیے سفارتی حوالے سے عراق، شام اور جنوب مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے انسداد اور علاقائی استحکام کی خاطر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

170718202821-afghanistan-topshot-2016-03-super-tease واضح رہے کہ نامزد امریکی سفیر جان باس 2014 سے ترکی میں امریکی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سماء

US AMBASSADOR

War on Terror

State Depart

Tabool ads will show in this div