آپریشن خیبرفور؛شہید سپاہی کی نماز جنازہ ادا
پشاور: آپریشن خیبرفور میں وطن پر قربان ہونے والے سپاہی محمد یاسر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد یاسر کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ راجگال ویلی میں اہم پہاڑی چوٹیوں پر پاک فوج نے چوکیاں قائم کی ہیں۔ علاقے سے بارودی سرنگوں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ سما