بحیرہ ایجیئن میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

Earth-Quake-0001

انقرہ : بحیرہ ایجیئن کے کنارے آباد ترک سیاحتی شہر موعلا کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ۔ جھٹکوں کا سلسلہ بعد میں بھی جاری رہا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا البتہ قریب واقع یونانی جزیرے کے او ایس میں2 افراد کے ہلاک ہو نے کی اطلاع ہے۔

یونان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آنا ایم پی اے نے بتایا ہے کہ جزیرے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سماء/ اے پی پی

EARTH QUAKE

Tabool ads will show in this div