مال روڈ اراضی کیس: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس

اسٹاف رپورٹ

لاہور : مال روڈ لاہور کی اراضی کا معاوضہ نہ دينے پر ہائی کورٹ نے وزيراعلیٰ پنجاب شہباز شريف کو 14 مئی کو طلب کرليا۔

لاہور ہائيکورٹ ميں اسلامک انسٹی ٹيوٹ آف کلچر کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست ميں مؤقف اختيار کيا گيا کہ مال روڈ پر 2 کنال 10 مرلے قیمتی اراضی ان سے لے کر نظريہ پاکستان ٹرسٹ کو دی گئی تھی ليکن اس کا معاوضہ ابھی تک ادا نہيں کيا گيا۔

ایڈیشنل سیکریٹری ریونیو معاوضہ دینے سے متعلق عدالت کو مطمئن نہ کر سکے جس پر ہائيکورٹ نے وزيراعلیٰ شہباز شریف کو 14 مئی کو پيش ہونے کا حکم دے ديا۔ سماء

کیس

helicopter

marriages

stealth

Tabool ads will show in this div