وزیراعظم صادق، امین نہیں رہے، استعفیٰ دیں، سراج الحق

SIRAJ UL HAQ SOT 21-07

اسلام آباد : وزيراعظم صادق اور امين نہ رہے، کیس کی سماعت کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں وزيراعظم نے نوکری کی آمدنی گوشوارے ميں ظاہر نہيں کی، بڑا جرم کیا، خوش آئند ہے کہ اب بڑوں کے خلاف انصاف طاقتور ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستانی سراج الحق بولے کہ وزیراعظم اب صادق اور امین نہ رہے، آپ کے پاس مستعفی ہونے کا کون سا راستہ ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہو، میرا مطالبہ ہے کہ احتساب ہو تو سب کا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ خزانے خالی کرکے کہیں الیکشن کا انتظار کریں، جیتنے کے بعد شریف خاندان کے اثاثوں میں ہزار گنا اضافہ ہوا، صدر نے ٹھیک کہا پاناما ایک بے آواز لاٹھی ہے، وزیراعظم قوم کو انتشار سے بچانے کیلئے استعفیٰ دیں۔

امیر جماعت اسلامی مزید بولے کہ میں چاہتا ہوں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں، ثابت کرنا ہوگا کہ ملک میں قانون سب کیلئے ایک ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

SIRAJ UL HAQ

JIT

JIP

SHARIF FAMILY

Panama

ameer jamaat e islami

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div