کپتان کے سوال پر سعد رفیق کا جوابی وار
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : کپتان کے سوال پر مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے جوابی وار کیا ہے، کہتے ہیں عمران خان جمہوریت کو نقصان پہنچانے اور اپنی باری لینے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، مک مکا دیکھنا ہو تو عمران کو دیکھیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پی ٹی آئی کپتان عمران خان پر برس پڑے، بولے کہ عمران خان جلدی باری کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، انہوں نے شاہراہ دستور پر پاکستان کی جگ ہنسائی کی، کسی کو مک مکا دیکھنا ہے تو عمران خان کو دیکھے، وہ آج پیپلز پارٹی سے مک مکا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان گرگٹ کی طرح مؤقف بدلتے ہیں، وہ چاہتے ہیں سب فوت ہوجائیں، وہ وزیراعظم بن جائیں، پی ٹی آئی چیئرمین کا دھرنا ڈرامہ فلاپ ہوگیا۔
سعد رفیق نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ میں تھرڈ کلاس سیاست نہیں کروں گا، عمران خان کی طرح جج کو تنقید کا نشانہ نہیں بناؤں گا، پی ٹی آئی سربراہ سیاست میں گلی ڈنڈا کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔ سماء