ہیلی کاپٹرحادثہ خرابی کےباعث ہوا،مہمانوں نے3دن قیام کرناتھا،دفترخارجہ
ویب ایڈیٹر:
گلگت / اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ نلتر میں ایم آئی سیونٹن ہیلی کاپٹر کو حادثہ کریش لینڈنگ کے دوران پیش آیا، وزارت خارجہ کی جانب سے سفارت کاروں کیلئے تین روزہ نلتر دورے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرمیں مختلف ممالک کے سفیر اور بیگمات بھی سوار تھیں، ہیلی کاپٹرکو حادثہ کریش لینڈنگ کے دوران پیش آیا، ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں فلپائن اور ناروے کے سفیر ہلاک ہوئے، مہمانوں کو سی130طیارے کے ذریعے گلگت پہنچایا گیا تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مہمانوں کو گلگت سے بذریعہ4ہیلی کاپٹر نلتر پہنچایا جانا تھا، مہمانوں نے نلتر میں تین دن قیام کرنا تھا، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر میں17مسافر سوار تھے، وزارت خارجہ نے سفارت کاروں کے نلتر دورے کا اہتمام کیا تھا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق تفصیلات کیلئے فون نمبر اور ای میل ایڈریس جاری کردیا گیا ہے، متعلقہ افراد تفصیلات کیلئے9217828-051-92+ نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں، جب کہ بذریعہ ای میل [email protected]کرائسس مینجمنٹ سیل کے ایڈریس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سماء