توہین عدالت کیس؛جنگ گروپ کےخلاف مقدمےکی سماعت کی تاریخ آگئی

Jul 21, 2017

1309209-supremecourtFBRSBRstory-1485585140-453-640x480

اسلام آباد: جنگ گروپ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی تاریخ پچیس جولائی مقررکردی گئی ہے۔

جنگ گروپ کے خلاف توہین عدالت کیس،جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔عدالت نے میر شکیل، میر جاوید اور احمد نورانی سے ایک ہفتے میں جواب مانگا تھا۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ پر خبریں شائع کرنےپرسپریم کورٹ کے پاناما عملدرآمد بینچ نے جنگ گروپ کے مالکان اور رپورٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔جسٹس اعجازافضل نے ريمارکس ديے کہ میڈیا گروپ کھلم کھلا عدالت کی توہین کررہا ہے ۔ جسٹس اعجاز الحسن نے کہاتھا کہ بدستورغلط رپورٹنگ کی جارہی ہے،یہ کھلم کھلا توہین عدالت ہے۔

جسٹس شيخ عظمت نے ريمارکس ديئے تھے کہ جس نے اسٹوری چھاپی وہ خاموش بیٹھا ہے،احمد نورانی کوجرات کیسے ہوئی کہ ججزسے رابطہ کرے، یہ نوبت بھي آگئی کہ ججزکوصحافی فون کریں گے۔

روزنامہ جنگ اوردي نيوزميں سماعت سے قبل جے آئي ٹي فائنڈنگ کي اشاعت پر سپريم کورٹ برہم ہوگئي تھی۔عدالت عظميٰ نے ميرشکيل الرحمان کونوٹس جاري کیا تھا اوراحمد نورانی کو بھی شوکازنوٹس تھما دياتھا۔ جنگ گروپ سے بھي سات روزمیں جواب طلب کیاگیا۔  سماء

jang group