پاناماکیس کا فیصلہ،وزیراعظم اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد : پاناما کیس کے محفوظ کیے گئے فیصلے کے بعد پیدا صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیلئے وزیراعظم نے قانونی ماہرین اور قریبی رفقا کی بیٹھک وزیراعظم ہاؤس طلب کرلی۔
سماء کے مطابق پاناما کیس کے محفوظ کیے گئے فیصلے کے بعد بنتی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق وزیراعظم نواز شریف نے پی ایم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران شریک ہونگے، جب کہ قانونی مشوروں اور بریفنگ کیلئے قانونی ٹیم کو بھی وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا گیا ہے۔ سماء