ہری پور میں آزاد امیدوار کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ،6افراد جاں بحق

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :


ہری پور : حویلیاں کے علاقے میں مقامی رہنما جاوید خان قاتلہ حملے میں زخمی ہوگئے، جب کہ حملے میں ان کے 5 محافظ جاں بحق اور 3 حملہ آٓور بھی مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہری پور کے علاقے بستی بلند خان میں آزاد امیدوار جاوید خان  کے قافلے پر حملہ کیا گیا، حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں جاوید خان زخمی اور ان کے 5 محافظ جاں بحق ہوگئے، حملے کےبعد جاوید خان کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ جاں بحق ہونے والے ان کے محافظوں کی لاشیں بھی اسپتال پہنچا دی گئیں۔

جاوید خان پر حملے کے دوران ان کے محافظوں نے جوابی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے جن کی لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر کے جاوید خان پر حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ سماء

میں

کی

پر

Amnesty International

sony

remand

tremors

Tabool ads will show in this div