بڑے افسر کے بیٹے نے 2 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیے
لاہور میں تیزرفتار کار کی ٹکر سے2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کے ذمہ دار نوجوان ڈرائیور کو حراست میں لے لیاجبکہ مرنے والوں کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔
لاہور کے کلمہ چوک پر صبح سویرے تیز رفتار کار نے پہلے ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا، بعد میں اسی گاڑی نے قریب موجود ٹیکسی کے ڈرائیورکو بھی کچل دیا ۔پولیس نے موقع پرپہنچ کرڈرائیور کوحراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق ملزم محمد علی ایم بی بی ایس کا طالب علم اور لاہور کے بڑے سرکاری افسرکا بیٹا ہے۔
حادثے کے وقت ملزم نشے کی حالت میں تھا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ جاں بحق افراد کی میت گلبرگ تھانے پہنچا ئی گئیں جہاں ان کے لواحقین نے احتجاج کیا اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔ سماء