وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد: سانحہ نلترپر وزیراعظم نے ملائیشین ہم منصب کوفون کرکےسفیرکی اہلیہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکیا،وزیراعظم نے نارویجین وزیراعظم سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے آج صبح ملائیشین ہم منصب محمد نجیب کو کیے گیے ٹیلی فون میں حادثے میں ملائیشین سفیرکی اہلیہ حبیبہ محمود کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ۔وزیراعظم نے گزشتہ رات ناروے کے ہم منصب کو بھی ٹیلی فون کر کے سفیرکی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرحادثے پر پوري پا کستانی قوم کا دل دکھی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پروفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ ناروے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ملائیشیا اور انڈونیشیا جائیں گے جبکہ وزیر تجارت خرم دستگیرخان فلپائن جائیں گے۔ سماء
کا
eid
ہم
republicans
تبولا
Tabool ads will show in this div