Technology
گوگل کے ہوم پیج پرتبدیلی آگئی
دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل کے ہوم پيج پر بھي تبدیلی آرہي ہے۔1996 ميں لانچ ہونے کے بعد پہلي بار گوگل کا ہوم پيج اب سفيد بيک گراؤنڈ اور سادہ سے سرچ باکس سے باہر آرہا ہے۔
گوگل نے صارفین کے لیے کچھ نیا کر دکھانے کی ٹھان لی۔ گوگل اب آپ کي ويب سرچ ہسٹري اور دلچسپي کو ياد رکھے گا۔آپ جب بھي گوگل سرچ پر جائيں گے تو سادہ سفيد بيک گراؤنڈ اور سرچ باکس کے بجائے۔وہاں آپ کي ہسٹري اور دلچسپي سے قريب تر نيوز فيڈ ڈسپلے ہوجائے گي۔
ماہرين کے مطابق اس تبديلي کے بعد گوگل کا ہوم پيج فيس بک سرچ سے مشابہہ ہوجائے گا۔
گوگل کے مطابق يہ تبديلي امريکي صارفين کے ليے فوري طور پر جب کہ بين الاقوامي طور پر آئندہ چند ہفتوں ميں لائي جائے گی۔ سماء