کراچی؛ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان سمیت 8 ملزمان گرفتار
کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت بھتہ خور بھی شامل ہیں۔
رینجرز نے سعید آباد اور درخشاں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن اور ایم کیوایم پاکستان سے ہے۔ ملزم عابد شاہ چالیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
ایک اور کارروائی کے دوران گلشن اقبال سے لینڈ گریبنگ میں ملوث مشتاق بھٹو نامی ملزم کو گرفتار کیا جبکہ سعید آباد میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ سما