نلترسانحہ، شہیدمیجرفیصل، شہیدمیجرالتمش، شہیدصوبیدار ذاکر کی نماز جنازہ ادا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :


راول پنڈی : گلگت کی وادی نلتر میں شہید ہونے والے پائلٹس میجر التمش ، میجر فیصل اور ٹیکنیشن نائب صوبیدار ذاکر کی نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نو افراد کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظ٘م نے ملائیشیا ، ناروے کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فون پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

گلگت کی وادی نلتر میں ایم آئی سیونٹن ہیلی کاپٹر کے سانحے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جنازہ راول پنڈی میں نور خار ایئر بیس پر ادا کردی گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نلتر حادثے پر ملک بھر میں سوگ اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے،اس سے قبل نلتر حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹس میجر التمش، میجر فیصل اور ٹیکنیشن نائب صوبیدار ذاکر کے جسد خاکی اور چار سفارت کاروں کی میتیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نور خان ایئربیس لائی گئیں جہاں پر دونوں پائلٹس اور ٹیکنیشن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

پاک فوج کے شہید پائلٹوں اور انجینیر کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ نماز جنازہ کے بعد   شہید کے جسد خاکی کو  دفن کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ، جہاں ان کی تدفین مکمل  فو جی اعزاز کے ساتھ  کی جائے گی۔ شہید  میجر  التمش ریاض کی میت پشاور  ، جب کہ میجر  فیصل  وسیم کی میت  صوابی  روانہ کی جائے گی۔


نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایئرچیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے غیر ملکی سفیروں سمیت 9 افراد کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے راول پنڈی کے نور خان ائیربیس پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے انہیں ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ راول پنڈی منتقل کیا گیا۔

تینوں شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں جب کہ غیر ملکی سفارت کاروں کی میتیں ان کے ملکوں میں روانہ کی جائیں گی، چاروں سفارت کاروں کی میتیں ان کے ملکوں میں بھجوانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری ایئرپورٹ پر موجود رہے جہاں سے ناروے اور فلپائن کے سفیروں اور انڈونیشیاء، ملائیشیا کے سفرا کی بیگمات کی میتیں پروٹوکول کے ساتھ خصوصی طیارے کے ذریعے ان کے ملکوں کو روانہ کی گئیں۔

غیرملکی سفیروں کی میتیوں کے ساتھ وفاقی وزرا بھی جائیں گے جو وزیر اعظم کی نمائندگی کریں گے۔ دریں اثناء وزیراعظ٘م میاں محمد نواز شریف نے انڈونیشیا اور ناروے کے وزراعظم کو ٹیلی فون کر سفرا کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سماء

lack

Tabool ads will show in this div