وزیراعظم نوا شریف کا ملائیشین ہم منصب کو فون اور تعزیت
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو فون کرکے مہمان سفیر کی اہلیہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہمانوں کی میتیں جلد ان کے ملک بھیج دی جائیں گی۔
وزیراعظم نوازشریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتوسری محمد نجیب کو ٹیلی فون کيا اور نلترحادثے میں ملائشیا کے سفیرکی اہلیہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ،ان کی حکومت اور عوام غم کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی حکومت،عوام اور غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابرکی شریک ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی ہے،وزیراعظم نواز شریف نے ملائیشیا کے سفیر کی اہلیہ حبیبہ بنت محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی شخصیت کی مالک اور سفارتی حلقے میں مقبول تھیں۔ مادام حبیبہ کی میت جلد سے جلد کوالالمپورروانہ کی جائے گی، قومی سانحہ پر پاکستان اور بیرون ملک مشنز میں ایک روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ سماء