جج پر قاتلانہ حملے کے ملزمان ہلاک

ویب ایڈیٹر:


کراچی میں رات بھر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا، شاہ فیصل کالونی میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ پاپوش نگر میں 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،  دستی بم اور چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی  گئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان پولیس موبائل اور ملیر کورٹ کے جج پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث تھے۔

ادھر ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق رات گئے پاپوش کے علاقے میں  کیے جانے والے سرچ آپریشن میں 11 مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ سماء

کے

ملزمان

KESC

remand

Tabool ads will show in this div