قاتل جوہڑ 2 معصوم جانیں نگل گیا

لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ سے لاپتہ 2 بھائیوں کی لاشیں مل گئیں۔ 3 سالہ اسما عیل اور  5سالہ عادل گھر سے کھیلنے کیلئے نکلے تھے مگر واپس گھر نہ جاسکے۔ ہفتے کی شام لاپتہ ہونے والے دونوں بھائیوں کی لاشیں علاقے میں موجود جوہڑ سے ملیں ۔



افسوسناک واقعہ کے خلاف مشتعل اہل علاقہ نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹریفک روک دی اورٹاؤن انتطامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے قاتل جوہڑ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کا جوہڑ میں ڈوبنا ایک حادثہ ہے۔



دوسری جانب اہل علاقہ کے احتجاج کے بعد مقامی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور جوہڑ کو ختم کرنے کے لئے کارروائی شروع کردی ۔ سماء

Hayatabad

gandhi

Tabool ads will show in this div