امریکی سینیٹردماغی سرطان کاشکار

mccainjohn_050917vsj_lead

واشنگٹن:امریکی سینیٹر جان مک کین کو دماغی سرطان کامرض لاحق ہواہے۔ان کے دفترکی جانب سے اس بیماری کی تصدیق کردی گئی ہے۔

امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنےوالے جان مک کین کی پچھلے ہفتے بائیں آنکھ کے اوپرجمے خون کوصاف کرنےکےلئے سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد کئے گئے ٹیسٹس کےبعد انھیں دماغی سرطان کامرض لاحق ہوگیاہے۔

ڈاکٹرزکاکہناہےکہ انھیں گیلوبلاسٹوما نوعیت کا دماغی سرطان ہے جو معمرافرادمیں ہوتاہے۔

اس مرض کےباعث 2009 میں ٹیڈ کینیڈی کا 77 برس کی عمر میں انتقال ہواتھا۔ جان مک کین کے ساتھ یہ سرطان کی پہلی جنگ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی نوے اور دوہزار کی دہائی میں ڈاکٹرزنے ان کے جسم سے کئی مہلک ناسور ختم کئے تھے۔ سماء

AMERICA

ARIZONA

CANCER

John Mccain

glioblastoma

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div