پاناما کیس;شریف فیملی کو وضاحت سے الزامات بتا دیے گئے

Judges Reamrks Panama Case Isb Pkg 17-07

اسلام آباد:پاناما ليکس کی تفتیش کے آغازسے ہی شريف خاندان کا ايک سوال سامنے آرہا ہے کہ آخرالزام کيا ہے؟ آج پاناما عملدرآمد کیس کی چوتھی سماعت کے دوران ججز نے الزامات وضاحت سے بتاديے۔

آج کی سماعت میں وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔ پہلے جسٹس شيخ عظمت نے سوال رکھا کہ لوگ پوچھتے ہیں ہم پر الزام کیا ہیں؟۔ جسٹس اعجاز افضل نے جواب ديا کہ نوازشریف نے فلیٹس خریدے جو وزیراعظم کی آمدن سے زائد ہیں، فلیٹس کی خریداری کے وقت نوازشریف کے بچے کم عمر تھے، درخوست گزار پوچھتے ہيں پیسہ کہاں سے آیا؟ ۔ ججز نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہيں معاملے کی تہہ تک جاکر سب کچھ سامنے لايا جائے کيونکہ آج تک لندن فلیٹس خریدنے کے ذرائع آج تک سامنے نہیں آسکے۔ سماء

ALLEGATIONS

PM Nawaz Sharif

JIT

London Flats

panama case

Tabool ads will show in this div