ملک کے استحکام کو خراب کیا گیا تو تمام محنت پر پانی پھر جائیگا

ahsan-iqbal-640x394

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سی پیک کے ذریعے ٹیک آف کا تیسرا موقع ملا ہے، پہلا موقع 1960 اور دوسرا 1990 میں ملا، ایک کو جنگ اور دوسرے کو سیاسی میوزیکل چئیر سے ضائع کر دیا، اب ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

بدھ کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں تیز ترین شرح ترقی 5.3 فی صدحاصل کرلی، دنیا بھر میں پاکستان کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے، مخالفین کو سوائے ستیاناس اور بیڑہ غرق کرنے کے کچھ نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی، معیشت اور امن تینوں میں بہتری ہے، ملک کے استحکام کو خراب کیا گیا تو تمام محنت پر پانی پھر جائے گا، الیکشن میں دس ماہ رہ گئے ہیں تو جلد بازی کس بات کی ہے، وزیراعظم پر سرکاری وسائل میں خرد برد کا کوئی الزام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2025 تک پہلی 25 معیشتوں میں شامل کیا جائیگا، نوجوانوں کو ڈیجیٹل انقلاب کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ اے پی پی

Politics

economic

panama case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div