پنجاب فوڈ اتھارٹی توسیعی بل کی منظوری

news-1493749492-3220_large لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھانے کی منظوری دے دی گئی، چودہ اگست تک فوڈ اتھارٹی صوبے بھر میں کام شروع کر دی گی ۔

گورنر پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی توسیعی بل کی منظوری دے دی، جس کے بعد فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے بھرتک پھیلا دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی توسیعی پروگرام پر گزشتہ سال ستمبر میں کام شروع کیا گیا اور پہلے چھے ماہ میں اتھارٹی کا دائرہ آٹھ اضلاع تک بڑھایا گیا اور چودہ اگست کو فوڈ اتھارٹی صوبے کے تمام اضلاع میں باقاعدہ کام شروع کر دے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ توسیعی منصوبے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، عملے کی بھرتی کا عمل مکمل اور تمام اضلاع میں دفاتر حاصل کیے جا چکے ہیں۔ سماء

bill

punjab food athourity

Tabool ads will show in this div