کراچی میں مشکوک مچھلیوں کی فروخت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی فشری میں ایسی مچھلیوں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جنہیں دیکھنے کے بعد آپ کی بھوک اڑ جائے گی، یہ مچھلیاں فنگر فش اور کٹاکٹ کی شکل میں فروخت کی جارہی ہیں۔ سماء اپنے پروگرام خفیہ آپریشن میں مشکوک مچھلیاں فروخت کئے جانے کی ویڈیو منظر عام پر لے آیا۔

سماء کے پروگرام خفیہ آپریشن میں کچھ خاص اقسام کی مچھلیوں کو چھپ کر کاٹنے اور لوکل مارکیٹ میں فراہمی کی خفیہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ان مچھلیوں میں اسٹنگ رے اور شارک کی مختلف اقسام سیل فش یا اسپورٹس فش شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان مچھلیوں کو فنگر فش اور کٹاکٹ کی شکل میں شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جارہا ہے اور شہریوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ جو مچھلی وہ مزے لے کر کھا رہے ہیں اس کی اصل شکل کیا ہے۔ سماء

burger

clarke

Tabool ads will show in this div