آج میرا کل کسی اور کا احتساب ہوگا، وزیراعظم مخالفین پر پھٹ پڑے

Ptv Pm Nawaz Sharif Speech 19-07

سیالکوٹ : وزیراعظم نواز شریف نے خبردار کیا ہے کہ آج میرا احتساب ہورہا ہے تو کل کسی اور کا بھی ہوگا۔ کہتے ہیں صرف میرا احتساب ہورہا ہے تو ہونے دو، احتساب کریں مگر بتادیں قصور کیا ہے؟، ہمیں لوٹنے والے ہم سے منی ٹریل مانگ رہے ہیں، مخالفین غداری نہ کرتے تو پاکستان کہیں آگے ہوتا۔

وزیراعظم نواز شریف نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو کھری کھری سنادیں، کہتے ہیں صرف میرا احتساب ہورہا ہے تو ہونے دو مگر اتنا تو بتادو کہ قصور کیا ہے؟، مخالفین غداری نہ کرتے تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا، ایماندار نہ ہوتا تو 5 بل کلنٹن کے 5 ارب ڈالر لے لیتا، دن رات کی ترقی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ والد، میرا اور بچوں کا احتساب ہورہا ہے، چلیں کسی کا تو احتساب ہورہا ہے، صرف میرا احتساب ہورہا ہے تو ہونے دو، آج میرا ہورہا کل کسی اور کا بھی ہوگا، ہمیں لوٹنے والے ہم سے منی ٹریل مانگ رہے ہیں، مخالفین نے 4 سال تک صرف ہماری ٹانگیں ہی کھینچیں۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے تمہیں ووٹ نہیں دیئے تو کیسے وزیراعظم بن سکتے ہو؟، تمہیں ايک بار نہيں عوام نے بار بار مسترد کيا۔

سیالکوٹ میں تقریر کے دوران وزیراعظم نواز شریف خواجہ آصف کی بھی تعریفیں کرتے رہے، بولے کہ اتنا جادو جمانے والی تقریر آج تک نہیں سنی، خواجہ آصف صرف اس شہر کا نہیں میرا بھی اثاثہ ہیں۔ سماء

ACCOUNTABILITY

JIT

Panama

Tabool ads will show in this div