وزیراعظم نوازشریف کاڈیوڈکیمرون کوفون،انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے، امید ہے پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو ٹیلی فون کیا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے انتخابات میں کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کو بھی مبارکباد دی۔

ٹیلی فونک گفت گو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کنزر ویٹو پارٹی کے دور میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی توقع ہے، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ بلندیوں کو چھوئیں گے۔ سماء

میں

akram

mianwali

Tabool ads will show in this div