سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گردوں کے 3 سہولت کار گرفتار

TERRORIST Arrest Psh 26-04

پشاور : سيکيورٹی فورسز اور پوليس کے ساتھ مقابلے ميں مارے جانے والے 2 دہشت گردوں کے 3 افغان سہولت کار گرفتار کرلئے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے تین افغان سہولت کاروں وں کو گرفتار کرلیا گیا، عبدالعزيز، حيات اللہ اور زاہد اللہ کو دلہ زاک روڈ گرڈ اسٹيشن کے قريب سے حراست میں لئے گئے۔

فورسز کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں ميں رہائش پذير تھے اور دہشت گردوں کیلئے سہولت کاری کرتے تھے۔

واضح رہے کہ دلہ زاک روڈ پر ارسلان فلور مل ميں رہائش پذير 2 دہشت گردوں کو عيد سے ايک روز پہلے مقابلے کے بعد ہلاک کيا گيا، آپريشن مشترکہ طور پر سيکيورٹی فورسز اور پوليس نے کیا تھا۔

فلور مل سے بھاری مقدار ميں بارود، اسلحہ اور دہشت گردی ميں استعمال ہونے والے ديگر آلات اور سامان برآمد ہوئے تھے، تينوں کو مزيد تفتيش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرديا گيا۔ سماء

FORCES

Terrorist Arrest

Tabool ads will show in this div